Recipe in Urdu:
Another Method: :)
Ingredients:
(چکن بوٹی آدھا کلو ﴿بون لیس
(پیاز دو عدد ﴿کچی، پسی ہوئی
(ہری مرچ چھ عدد ﴿کچلی ہوئی
فریش کریم ایک پیکٹ
تیل آدھی پیالی
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔
جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔
مزے دار چکن مکھنی ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
wow looking so delicious :)
ReplyDeletewanna try it